in

پاکستانی شائقین کرکٹ بہت بڑا دھچکا ، ریکارڈ ہولڈر عظیم ترین قومی کھلاڑی انتقال کر گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستانی شائقین کرکٹ بہت بڑا دھچکا ، ریکارڈ ہولڈر عظیم ترین قومی کھلاڑی انتقال کر گئے ۔۔۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محمود امریکا کے شہر نیوجرسی میں 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شاہد محمود پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز

اپنے پاس رکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہد محمود کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔ پی سی بی نے شاہد محمود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھی لکھا۔ 17 مارچ 1939کو لکھنؤ میں پیدا ہونے والے آل راونڈر شاہد محمود نے اپنا واحد ٹیسٹ میچ 1962 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں کھیلا تھا۔ شاہد محمود نے 70-1969 کے سیزن کے ایک میچ میں 58 رنز دے کر 10 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا نے ایک دن میں مزید 36افراد کی جان لے لی ، مرنے والوں کی کل تعداد 8ہزار 832 تک پہنچ چکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2ہزار 362نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4لاکھ 40ہزار787ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے3لاکھ84 ہزار719 مریض صحتیاب ہوچکے اور 47 ہزار236 زیرعلاج ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 365 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 158، خیبر پختونخوا ایک ہزار371، اسلام آباد 368، گلگت بلتستان99، بلوچستان175 اور آزاد کشمیر میں191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار840، خیبر پختونخوا 52 ہزار449، سندھ ایک لاکھ 95 ہزار702، پنجاب ایک لاکھ 27 ہزار541، بلوچستان 17 ہزار745، آزاد کشمیر 7 ہزار719 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 791 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صرف شناختی کارڈ ز پر پورا ترکی گھومیں ، ترکی نے کس ملک کے شہریوں کو زبردست آفر کر دی ؟ جان کر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

کھیل شروع ،نواز شریف اور آصف زرداری کے پیچھے کون؟ ن لیگی رہنما کے انکشاف نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی