in

پاکستانی عوام تیار ہو جائیں بہت بڑی خوشخبری، پاکستان میں جو کام کبھی نہیں ہوا وہ اب ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن)2021 ترقی کا سال ، اس سال پاکستان میں وہ کام ہوگا جو آج تک پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا ۔وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سال جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہو جائے گا ۔ یہ

سال میڈ ان پاکستان آلات اور مشینوں کیلئے گیم چینجر ہوگا ۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ سال 2021 کا سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اور مشینوں کیلئے گیم چینجر سال ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جو اپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے، اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہو جائیں گے۔ کم از کم دنیا کے 2 بڑے برانڈز پاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری فواد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان خود کفیل ہو رہا ہے، بہت جلد ہم ڈائلیسز مشین بنائیں گے، صنعتیں بحال ہوں گی تو روزگار بھی ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک کارز آنے کے بعد انجن ٹھیک کرنیوالے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔ الیکٹرک کارز کی مرمت کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں گے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جھوٹ پکڑنے کے 7 اشارےماہرین نے ایسے اشاروں کے ذریعے جھوٹ پکڑنے کا ہنر بتا دیا اب آپ کسی کا بھی جھوٹ ایک منٹ میں پکڑ سکتے ہیں !!!

حجاب والی شہزادی