پاکستانی عوام تیار ہو جائیں بہت بڑی خوشخبری پاکستان میں جو کام کبھی نہیں ہوا وہ اب ہوگا
ویب نیوز! پاکستان میں مقامی طور پر تیار ہارٹ اسٹنٹس کی آئندہ ماہ کمرشل لانچنگ ہو جائے گی۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
نے جدید مہارت سے ہارٹ اسٹنٹ تیار کرلیے ہیں جن کو چند ہفتوں میں لانچ کیا جارہا ہے۔ ماہر امراض قلب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے
کہا ہے کہ پاکستانی اسٹنٹس کا استعمال میڈیکل سائنس میں اچھا قدم ہوگا۔انھوں نے مزید بتایا کہ آرآئی سی راولپنڈی میں اس اسٹنٹ کو
استعمال کیا اور دوسرا تجربہ این آئی سی وی ڈی کراچی میں کیا گیا ، دونوں کے نتائج اچھے رہے۔ پہلے مرحلے میں ملکی ضرورت کے 45 فیصد اسٹنٹنس مقامی طور پر بنیں گے۔ سربراہ انوویٹو ٹیکنالوجی
ڈاکٹر مرتضیٰ کے مطابق امپورٹ بل کروڑوں ڈالر کم ہوگا تو اگلے مراحل میں مزید آرڈر لئے جائیں گے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ پہلے سال پروڈکشن کیپسٹی 15 ہزار یونٹس کی ہے اور آئندہ سال اس کو 25 ہزار سے 30ہزار کی طرف لے جایا جائے گا۔