in

پاکستانی مرد چترالی خواتین سے شادی کو کیوں ترجیح دیتے ہیں ؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 90کی دہائی میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مرد حضرات کے چترالی خواتین کیساتھ شادی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا جس کی بڑی وجہ سے چترال میں شادی کیلئے کسی قسم کی کوئی جانچ پڑتال وغیرہ نہ تھی ۔ یعنی کوئی بھی مرد

خود کو اعلیٰ سرکاری افسر یا مالدار ظاہر کر کے چترالی خواتین کیساتھ شادی کر سکتا تھا۔ اس دوران کئی ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے اور پھر چترال میں غیر مقامی افراد کیساتھ چترالی خواتین کی شادی پر شرائط عائد کر دی گئیں۔ چترال میں زیادہ تر آبادی کم تعلیم یافتہ اور غریب تھی ، وہاں کے رسم و کے مطابق لڑکی کے والدین رشتہ طلب کرنے والے لڑکے سے رقم کا بھی مطالبہ کرتے تھے جس کے بعد اس کا نکاح لڑکے کے ساتھ کر دیا جاتا تھا۔ لڑکی کے عوض رقم ادا کرنے پر کئی مرد حضرات اسے اپنی جاگیر تصور کرتے ہوئے اس کے ساتھ بھیڑ ، بکریوں جیسا سلوک کرتے جبکہ چترالی خواتین کیساتھ ان مرد حضرات کی طرف سے بدسلوکی اور تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے جبکہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ایسا بھی کیا گیا کہ رقم کے عوض نکاح کر کے چترالی خواتین کو جو کہ اپنے حسن و جمال کی وجہ سےدنیا بھر میں مشہور ہیں ملک کے دیگر علاقوں میں لا کر جنسی کاروبار سے منسلک کر دیا گیا۔ جبکہ کئی مرد حضرات نے شادی کےکچھ عرصہ بعد ان خواتین کو طلاق دیدی جن سے ان کی زندگیاں بھی خراب ہوئیں۔ ایسے واقعات کو دیکھتے ہوئے چترال کی ضلع کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس کے بعد ایک چترالی خواتین کی غیر مقامی مردوں کیساتھ شادی کے حوالے سے قانون بنا دیا گیا کہ غیر مقامی افراد چترالی خواتین سے شادی کیلئے اپنے علاقے کے تھانے سے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کیساتھ اپنے متعلق معلومات بھی درج کروا کر لائیں جن کو دیکھتے ہوئے ان کی چترالی خواتین کیساتھ شادی کی جائے گی۔ جس کے بعد جرائم پیشہ اور بری نیت کے حامل افراد کے چترالی خواتین کے ساتھ شادی کے رجحان میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل! پرویز مشروف کی نواسی ’ مریم رضا‘ نے کس دُنیا میں قدم رکھ دیا؟ تصاویر وائرل

اناللہ واناالیہ راجعون، مسجد میں اعتکاف پر بیٹھے شخص کیساتھ کیا ہوگیا؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی