پاکستان میں ایک بوڑھے باپ کا آنکھوں دیکھا احوال
اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) جائیداد کے لالچ میں بیٹی نے قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر اپنے ضیعف العمر والدین کو دھکے مار کر گھر سے نکال دیا بوڑھے میاں بیوی نے رات بھر کھلے آسمان تلے گزاری ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 3ون اے ایل میں عدالتی احکامات کے باوجود بیٹی نے بااثر افراد کے ساتھ ملکر اپنے والدین کے گھر پر قبضہ کر لیااور انہیں گھر سے نکال دیا ، بزرگ والدین سخت سردی کی راتیں کھلے آسمان تلے گزارنے پر مجبور ہیں ۔ گھر کے سربراہ نے بتایا کہ جس چارپائی پر وہ موجود تھے، وہ لوگ وہ چار پائی بھی لے گئے ، بستر بھی نہیں اور دو روز سے سڑک پر ہیں، قبضہ مافیا میں نمبر دار اللہ دتہ، بالا اور ان کے دو تین ساتھی شامل ہیں۔ بزرگوں کے مطابق عدالت میں کیس چل رہا ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود بیٹی نے بااثر افراد کیساتھ مل کر گھر اور مال مویشیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ بوڑھے میاں بیوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے طاقتور قبضہ مافیا کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے داد رسی کی اپیل کی ہے۔