اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی بھی ملک میں پیٹرول یا ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل مہنگائی میں کمی یا اضافے سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں 15 روزہ یا ماہانہ بنیادوں پر ان کا جائزہ لیا جاتا ہے جب کہ بھارت سمیت دنیا میں کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں
پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ روزانہ کی بنیادوں پر تبدیل کیے جاتے ہیں۔پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 100.69 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 105 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔ سب سے مہنگا پیٹرول۔ نومبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں پیٹرول کی فی لیٹر اوسط فی لیٹر قیمت 162روپے 30 پیسے (پاکستانی روپے)ہے۔ لیکن سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ میں ہے جہاں اس کی فی لیٹر قیمت 364 روپے 85 پیسے فی لیٹر (پاکستانی روپے) ہے ۔ دوسرے نمبر پر خانہ جنگی کا شکار ملک شام ہے پیٹرول 326 روپے فی لیٹر فروخت ہوتا ہے جب کہ تیسرے نمبر پر سینٹرل افریقن ریپبلک ہے جہاں اس کی فی لیٹر قیمت 320 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہے ۔ سب سے سستا پیٹرول: دنیا میں سب سے سستا پیٹرول وینزویلا میں ہے جہاں اس کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر (پاکستانی روپے) ہے ۔ دوسرے نمبر پر ایران ہے جہاں پیٹرول 9 روپے 22 پیسے فی لیٹر (پاکستانی روپے) ہے