پاکستان میں پھر 2 عیدیں پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج عید کی نماز پڑھی گئی
کراچی (نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں آج عید ہے ۔لوگوں نے نماز عید الفطر ادا کی ۔ یاد رہے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماء نے گزشتہ شب چاند نظر آنے کا دعویٰ کیا تھا ۔ شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بتایا کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج وزیرستان میں عید منائی جائے گی ۔ محسن داوڑ نے مقامی علماء کی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ آج بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ۔پہلے سعودی عرب کے ساتھ عید منائی جاتی تھی لیکن اس دفعہ تو سعودی عرب سے بھی پہلے شمالی وزیرستان میں عید کر لی گئی ۔ دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ۔