in

پاکستان کرکٹ کا بڑا نام اچانک مداحوں کو ہمیشہ کیلئے روتا چھوڑ گیا

پاکستان کرکٹ کا بڑا نام اچانک مداحوں کو ہمیشہ کیلئے روتا چھوڑ گیا

پاکستان کرکٹ کا بڑا نام اچانک مداحوں کو ہمیشہ کیلئے روتا چھوڑ گیا ۔۔ پاکستان کے

سینئر اسپورٹس صحافی خالد ایچ خان 58سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ خالد ایچ خان کا کچھ عرصہ قبل برین

ہیمرج ہوا تھا اور وہ دو ہفتے تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد منگل کو انتقال کر گئے۔ انہوں نے سوگواروں میں ایک بیوہ اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ خالد ایچ خان کرکٹ حلقوں پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی شاندار کوریج کے لیے مشہور تھے

اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کئی نوجوان کرکٹرز کے انٹرویوز اور وہ بعد میں قومی ٹیم کا حصہ بنے۔ خالد ایچ خان کے انتقال پر نامور کرکٹرز اور صحافیوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ

خالد ایک بہترین انسان اور محنت کش رپورٹر تھے، میں نے بہت کم لوگوں کو اتنے خلوص سے کام کرتے دیکھا ہے، میری دعائیں ان کے اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اوپننگ بلے باز شان مسعود نے بھی خالد ایچ خان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں اسپورٹس صحافت کا بڑا اثاثہ قرار دیا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرے ساتھ کیا کچھ ہوا؟ متاثرہ لڑکی کا پہلا تفصیلی بیان، تہلکہ خیز انکشافات

پاکستان کرکٹ کا بڑا نام اچانک انتقال کر گیا