اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد
یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح آج عید کے دن ایک اہم ترین شخصیت کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر برائے ہیلتھ سید تسنیم نواز گردیزی قضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔ سید تسنیم نواز گردیزی کا تعق
جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا وہ 1985 اور 2002 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی فائض رہے۔ سید تسنیم نواز گردیزی کا تعلق سیاسی گھرانے سے
تھے ۔ان کے قریبی عزیز صوبہ بہاولپور کے وزیراعلی بھی رہے ہیں۔ دوسری جانب چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کردیا ۔تفصیلات کے مطابق
وزیراعظم عمران خان کیمعاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ دوسری جانب چیرمین سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں
لکھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے سی پیک اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کے سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔ یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا