اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن)سندھ کے شہر ٹھٹھہ کا مکلی قبرستان قدیم اور دنیا کے بڑے قبرستانوں میں سے ایک ہے- اس کا رقبہ 10کلومیٹر پر محیط ہے اور یہاں لاکھوں قبریں ہیں- یہ قبرستان 400سال پرانا ہے- 1981ءمیں اسے یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج میں شامل کر لیا گیا تھا- اس کے متعلق
مقامی لوگ ایسی خوفناک کہانیاں سناتے ہیں ۔ کہ سن کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جائیں- ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ان میں سے ایک کہانی یہ سنائی جاتی ہے کہ کئی مقامی لوگوں نے اس قبرستان میں ایک ’سرخ دلہن‘ کو دیکھا ہے- اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ بہت بلند آواز میں روتی ہے- آدھی رات کو اس کے رونے کی آواز اور بھی بلند ہو جاتی ہے- کئی مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ قبرستان کے ایک گارڈ نے ایک یہ کہانی بھی سنائی ہے کہ انہوں نے ایک قبر سے ایک بچے کو نکلتے دیکھا ہے- یہ بچہ قبر سے اٹھتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے بوڑھا آدمی بن کر نظروں سے غائب ہو جاتا ہے- یہ سب کچھ محض چند سیکنڈز میں رونما ہو جاتا ہے-مقامی لوگ ایک کہانی یہ بھی سناتے ہیں کہ اس قبرستان میں بچوں کے کھیلنے اور شور مچانے کی آوازیں بھی آتی ہیں- ایک گارڈ کا کہنا ہے کہ قبرستان کی دیواریں بہت اونچی ہیں اور بچے اس میں داخل نہیں ہو سکتے اس کے باوجود کبھی دن کو اور کبھی رات کو بچوں کے کھیلنے اور شور مچانے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں ۔