in

پاکستان کے دن پھرگئے۔۔!!! اربوں ڈالرز کے نئے منصوبے۔۔۔ روس پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے تیار ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے دن پھر گئے، اربوں ڈالرز کے نئے منصوبے ، روس پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے تیار ہوگیا ۔ روس نے کراچی سے قصور تک 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن کی تعمیر کیلئے پاکستان کیساتھ اتفاق کر لیا ، منصوبے پر 2 ارب ڈالرز سے زائد کی لاگت

آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان دہائیوں تک تعلقات سرد مہری کا شکار رہے، لیکن گزشتہ کچھ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان قربتیں پیدا ہوئی ہیں۔ ہمیشہ سے بھارت کا سب سے قریبی دوست تصور کیے جانے والا روس اب کھل کر پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات بہتر کر رہا ہے۔ دونوں ممالک دفاعی اور معاشی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر دو طرفہ تعلقات بہتر بنا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیاں اربوں ڈالرز مالیت کے گیس پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ جلد ہو جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے حکام کے درمیان منصوبے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے منصوبے پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد کراچی سے لاہور تک آر ایل این جی گیس سپلائی کیلئے نارتھ ساوتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر اربوں ڈالرز کی لاگت آئے گی۔ روس کی جانب سے کراچی سے قصور تک 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن تعمیر کی جائے گی، جس سے آر ایل این جی گیس کی سپلائی ممکن ہو پائے گی۔ منصوبہ 2 فیز میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پہلا فیز 2022 تک جبکہ دوسرا فیز 2023 تک مکمل ہو گا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تمام لوگ تیاری کرلیں ۔۔ آئندہ دنوں میں کیا ہونےوالا ہے؟ پوری قوم کیلئے بری خبر

دس ہزار چینی کی بوریاں خریدتا ہوں اور جتنے کی خریدتا ہوں اتنے کی ہی بیچ دیتا ہوں پھر بھی 1لاکھ روپے کا فائدہ ہوتا ہے