in

پاکستان کے نامور کھلاڑی انتقال کر گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں جس کی وجہ سے

ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ روز چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 201 ہلاکتیں ہوئی ہیں جو کہ اب تک کا دن میں ہونے والی اموات کا ایک ریکارڈ ہے ۔ کورونا وائرس کے مہلک وار جاری، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور سابق پی سی بی میچ ریفری میاں پرویز اخترکورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور کئی نامی گرامی کرکٹرز کے استاد میاں پرویز اختر کورونا وائرس کا شکار ہو کر جہان فانی سے کوچ کرگئے ،میاں پرویز اخترلاہور ،پنجاب ، ہاوس بلڈنگ اور ریلویز کی ٹیموں کے کپتان رہے ،میاں پرویز اختر پی سی بی پینل میچ ریفری بھی رہے, مرحوم پی سی بی ڈیف اینڈ ڈمب ایڈہاک کمیٹی کے رکن تھے۔  میاں پرویز اختر سابق کپتان اںضمام الحق، احمد شہزاد، توفیق عمر سمیت ان گنت کرکٹرز کے استاد تھے، میاں پرویز اختر سابق آئی سی سی امپائر میاں اسلم کے چھوٹے بھائی تھے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

والدین یہ خبر ضرور پڑھیں

راتوں رات ملک میں نئی پابندی لگا دی گئی حکومت کا بڑا فیصلہ، ملک کے حالات نازک