پس پردہ عشق معشوقی کا کیا چکر نکلا ؟
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس کے مطابق معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو مسلم ٹاؤن میں زندگی سے محروم
کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ 62 سالہ فرح مظہر کو ان کی رہائش گاہ پر زندگی سے محروم کیا گیا۔سپرینٹینڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا
کہ ان کے مطابق موقعہ سے آتشیں ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ فرانزک لیب اور پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، اور میت کو معائنہ کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔ایس پی ڈاکٹر عمارہ کا کہنا تھا
کہ جرم کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جار ہی ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی ورثا کی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر فرح کے لے پالک بیٹے فہد اور تین ملازمین کو تفتیش کے لیے زیر حراست لے لیا گیا ہے۔
جن میں ایک خاتون ملازمہ بھی شامل ہے ، تازہ ترین خبروں کے مطابق ملازمہ رضیہ جو طلاق یافتہ اور ایک بچی کی ماں ہے ، نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کرائم سین کو تبدیل کرنے اور ختم کرنے کی کوشش کی ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رضیہ نے ملازم فہد کے ساتھ ملکر جائے واردات کو اور رنگ دینے کی کوشش کی ، پولیس کے مطابق فہد اور رضیہ کا اس سارے کیس میں مکمل کردار نظر آرہا ہے دونوں کے غلط تعلقات اور بظاہر ادا کیے گئے کردار سے کیس کو حل کرنے میں آسانی ہو رہی ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق بدقسمت خاتون کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، اور تینوں لے پالک ہیں، جبکہ ان کے شوہر امریکہ میں ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن کامران عادل نے بھی جائے وقوعہ پر شواہد کا جائزہ لیا، اور تفتیشی افسران کو تمام پہلووں سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی