دُبئی(نیوز ڈیسک آن لائن) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور نئے وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اہم فیصلہ لے لیا ہے ، جس کے تحت فی الحال آن کیمپسز تعلیم کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ اماراتی وزارت تعلیم کی جانب سے
اعلان کیا گیا ہے کہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ سٹوڈنٹس کو سکولز میں بُلانے کا فیصلہ فی الحال معطل کر دیا گیا ہے ۔ جب تک نیا اعلان جاری نہیں ہو گا، طلبہ کو گھر سے ہی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ اس حوالے سے سکولوں اور طلبا کے والدین بھی پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ آن لائن تعلیم جاری رکھی جائے ۔ اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر سکولوں سے رابطے کر کے انہیں سکولوں میں تعلیم کا پروگرام ملتوی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ سکولوں کے منتظمین کی جانب سے ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے طلبا کے والدین کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ فی الحال بچوں کو سکولز میں نہ بھیجیں ۔ آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔