in

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات دو فیز میں ہوگی!کس ضلع میں کب چھٹیاں ہونگی؟ نوٹیفکیشن عدالت میں جمع

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات دو فیز میں ہوگی!نوٹیفکیشن عدالت میں جمع

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا ،پنجاب حکومت

نے چھٹیوں کو دو مختلف فیز میں تقسیم کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے چوبیس اضلاع میں تئیس دسمبر سے چھ جنوری تک

چھٹیاں ہوں گی،پنجاب کے بارہ اضلاع میں تین جنوری سے تیرہ جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میانوالی ،اٹک ،جہلم ،مظفر گڑھ ،چکوال ،بھکر ،راولپنڈی میں تین سے تیرہ جنوری

تک چھٹیاں ہوں گی ۔ راجن پور ،لیہ ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی تین سے تیرہ جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ جبکہ لاہور میں 23 سے 6جنوری تک سکول بند ہوں گے ۔ جبکہ 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ،جہلم، میانوالی،اٹک،مظفر گڑھ،چکوال،بھکر، راولپنڈی، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی کتنی چھٹیاں ہونگی ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اعلان کر دیا

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی سُنی گئی!!! حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا