لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ڈومیسائل کو شناختی کارڈ ڈیٹا میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبار کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جواس سلسلے میں سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951، پاکستان سٹیزن شپ رولز
1952، نادرا رولز 2002، قومی شناختی کارڈ ریگولیشنز 2002اور ان سے متعلقہ دیگر قانونی فریم ورک میں ترامیم کی تجاویز مرتب کرے گی۔ کمیٹی کو 3ہفتے کا وقت دیا گیاہے۔ کمیٹی کے ارکان کی نادرا حکام سے اگلے ہفتے میٹنگ ہوگی جس میں اس حوالے اب تک تیار کی گئی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔