in

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں

سرگودہا (نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پسند کی 6 شادیاں کرنے والی بہن کو 22 سالہ بھائی زندگی سے محروم کر دیا ۔ چھٹے شوہر نے بیوی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کروایا تو دورانِ تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا۔سرگودھا کے گاؤں 17 جنوبی ٹانگوں والی کی رہائشی 30 سالہ نگہت

پروین کے لاپتہ ہونے کا 17 اگست 2020ء کو تھانہ صدر میں اس کے چھٹے شوہر وسیم امجد نے مقدمہ درج کروایا ۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے نگہت پروین کی تلاش شروع کی تو ا س کے موبائل کی آخری کال کی لوکیشن والدین کے گھر پہنچ کر ختم ہو گئی ۔ پولیس کے رابطہ کرنے پر اہلِ خانہ بتاتے ہیں کہ نگہت دوستوں کے ساتھ ا سلام آباد گئی ہوئی ہے ۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تفتیش کو آ گے بڑھایا اور نگہت پروین کے 22 سالہ بھائی عبداللّٰہ ہاشم سے تفتیش شروع کی تو وہ انکشافات کرتا ہی چلا گیا ۔ بھائی نے بتایا کہ بہن گزشتہ 8 سال سے شرمندگی کا باعث بنی ہوئی تھی ، گاؤں کے لوگ بھی بہن کے کریکٹر کی وجہ سے ہمیں اچھا نہیں سمجھتے تھے ، جب وہ چھٹی شادی کر کے گھر آئی تو میں نے کمرے میں بند کر کے زندگی سے محروم کر دیا ۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی کو گر فتار کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کا چالان جلد مرتب کر کے عدالت کو بھجوا دیا جائے گا ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

70 سالہ پاکستانی بابے نے 30 سالہ تیونس کی حسین لڑکی سے شادی کرلی

یہ اسلام آباد لاہور یا کراچی نہیں بلکہ کونسا شہر ہے؟