اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل پٹھوں میں درد ہونا کمر میں درد کا ہونا تھک جانا ایک عام سی بات ہے پہلے زمانے میں یہ درد ایک خاص عمر کے بعد ہی ہوا کرتے تھے لیکن اب یہ درد کسی بھی عمرمیں ہوجاتا ہے اس کے لئے عمر رسیدہ ہونے کی ضرورت نہیں
ہوتی۔ عموما خواتین میں ٹانگوں کا درد پنڈلیوں کا درد اور پاؤں کے تلووں میں جلن کا ہونا خاص طور پر جب وہ رات کو بستر پر سونے جاتی ہیں مردو خواتین دونوں ہی اس درد سے پریشان رہتے ہیں اس سے چھٹکارا پانے کے لئے بازار سے ملنے والی پین کلرز کا سہارا لیا جاتا ہے ان کے استعمال سے عارضی طور پر یہ درد کم بھی ہوجاتا ہے لیکن جیسے ہی ان کا اثر کم ہوتا ہے درد پھر سے ہونے لگتا ہے کیونکہ اس کی اصل وجہ ہوتی ہے ہمارا غیر معیاری بازاری کھانا اور غیر متواز غذا کا استعمال جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں وٹامنز کی کمی ہوجاتی ہے اور یہ کمی پھر جسمانی دردوں کی صورت میں سامنے آنے لگتی ہے اس تحریر میں جو زبر دست نسخت تحریر کیاجارہا ہے یہ ان کے لئے بہت خاص چیز ہے جن کے پیروں میں پنڈلیوں میں اور پاؤں کے تلووں میں بہت زیادہ درد ہوتا ہے اور جن لوگوں کے تلوے جلتے ہوں اس کا بھی حل ہے تلووں میں درد کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جو لوگ بہت زیادہ چلتے ہیں یا بہت دیر تک بیٹھے رہتے ہیں یا پھر بہت دیر تک چلتے رہتے ہیں تو بھی درد ہوتا ہے کچھ لوگوں کی پنڈلیوں میں بہت درد ہوتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے ساری شریانیں اکٹھی ہو کر ایک گچھا سا بن گیا ہو ایسا محسوس ہوتا ہے ۔
جیسے جسم کا سارا خون ایک ہی جگہ پر اکٹھا ہوگیا ہے خاص طور پر موٹے اور وزنی افراد جو اکثر کھڑے رہتے ہیں جب وہ لیٹتے ہیں تو تلوے جلنے لگتے ہیں یہ مسائل کیوں ہوتے ہیں اور ان کا حل کیا ہے سب سے پہلے اس وجہ کو جان لیجئے جس کی وجہ ےس یہ درد ہوتے ہیں تو یہ مسائل عموما پوٹاشیم میگنیشیم کیلشیم آئرن اور دیگر منرلز کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں جتنی مقدار میں ہمیں توانائی درکار ہوتی ہے اتنے ہم حاصل نہیں کرپاتے کیونکہ ہم اس بات کا خیال ہی نہیں کرتے کہ ہمیں کونسی غذا کھانی چاہئے اور ہم کونسی غذا کھا رہے ہیں ہمارے جسم کو کتنی غذائیت کی ضرورت ہے جب تک ہم اپنے جسم کو ضروری غذائیت نہیں دیں گے تو جسم دن بدن کمزور ہوتا جائے گا اور ہڈیاں بھی کمزور ہوجائیں گی اور پھر اس طرح کی تکالیف اور درد ہمیں مستقل طور پر گھیر لیں گے لہٰذا یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی ڈائیٹ کا بھر پور خیال رکھیں۔ اس نسخے کے لئے آپ کو سب سے پہلے جو چیز چاہئے وہ ہے روغن بادام اور آپ کو چاہئے کوکونٹ آئل یعنی کھوپرے یا گری کا تیل اس کے بعد آپ کو چاہئے خالص سرسوں کا تیل جسے مسٹرڈ آئل بھی کہاجاتا ہے یہ تینوں تیل برابر مقدار میں لے کر ایک بوتل میں محفوظ کرلیجئے اس سے آپ نے اپنے تلوؤں کا مساج کرنا ہے بالکل ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنا ہے ۔ انشاء اللہ یہ تمام درد اور مسائل ختم ہوجائیں گے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین۔