in

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر سیف اللہ خان پراچہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم کی عمر 89 سال تھی، وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے، ان کا کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا تھا، جہاں وہ آج اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

خیال رہے کہ سیف اللہ پراچہ سابق سینیٹر اور صوبائی وزیر کے عہدے پر براجمان رہے۔ وہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔

انھیں سابق وزرائے اعظم ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

سیف اللہ پراچہ مرحوم بلوچستان سے دو بار سینیٹر بھی منتخب ہوئے اور صوبائی وزیر کی حیثیت سے خدمات بھی سرانجام دیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں جبکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی رہے

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عید الاضحیٰ پر صرف ایک چھٹی ہوگی

افسوسناک خبر ، پاکستان کے سابق صدر انتقال کر گئے