in

پی سی بی کی اہم ترین شخصیت نے استعفی دے دیا

پی سی بی کی اہم ترین شخصیت نے استعفی دے دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ویمنز ورلڈکپ کی سلیکشن کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ 36 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا جبکہ عروج ممتاز نے سلیکشن کمیٹی کی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خواتین کے ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ کی میٹرنٹی پالیسی کے تحت بیٹی اور اس کی دیکھ بھال کے لیے ایک فرد کو ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔

تمام کھلاڑی 10 سے 19 جنوری تک کراچی میں شیڈول سات میچوں کی سہ فریقی سیریز میں شرکت کریں گی، 36 کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔

بسمہ معروف کی کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے، بیٹی کی پیدائش کے بعد انہوں نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 میں شرکت کے لیے دستیابی ظاہر کردی ہے اور وہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے کراچی میں شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کریں گی۔

دوسری جانب عروج ممتاز قومی خواتین کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہوگئیں اور ان کی جگہ اسماویہ اقبال کو چیئر آف ویمنز سلیکشن کمیٹی مقرر کردیا گیا ہے،جونیئر سلیکشن کمیٹی کے دو اراکین سلیم جعفر اور توفیق عمر سلیکشن کا حصہ ہیں۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم کو معطل کر دیا گیا

تیار ہو جاؤ۔۔سرکاری ملازمین کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ ۔۔ نئی پابندی لگا دی گئی