in

چپڑاسی اربوں روپے مالیت کا مالک نکلا،تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کے گھروں کے اخراجات بھی ادا کرتاہے، تہلکہ خیز انکشافات

ٹھٹھہ (ویب نیوز) ٹھٹھہ کے محکمہ روینیو میں کام کرنے والا گریڈایک کا چپراسی اربوں روپے مالیت کی املاک کا وارث نکلا ہے۔اس سلسلے میں این این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ محکمہ روینیو میرپورساکرو ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں بطور چپراسی فرائض سرانجام دینے والے نور محمد گاہو ارب پتی نکلا جس کے

مکلی سوسائٹی میں کروڑوں روپے مالیت کے دو عالیشان بنگلے بھی ہیں جن کی مالیت دس کروڑ سے بھی زائد ہے جبکہ گھارو اور میرپور ساکرو میں درجنوں پلاٹ بھی نورمحمد گاہو کے نام پر ہیں اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ چپراسی کے نام پر کروڑوں روپے خفیہ املاک سمیت کراچی میں بھی ایک عظیم الشان بنگلہ بھی اسی کی ملکیت ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ چپراسی نور محمد گاہو تحصیلدار میرپورساکرو اور اسسٹنٹ کمشنر میرپورساکرو کے گھروں کے اخراجات بھی روزانہ ادا کرتا ہے جو روزانہ اسی ہزار روپے سے زائد ہیں مگر تاحال قانون کی گرفت سے محفوظ ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سردی کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا! نومبر میں ہی دسمبر جیسی ٹھنڈ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سُنا دی

دو کروڑ کے عوض حاملہ ہونے کی خوائش