in

چڑیا گھر میں آنے والی اس حاملہ لڑکی کو دیکھتے ہی پنجرے میں بند اس شیر نے کیا حرکت کی؟ جان کر آپ حیرت زدہ ہو جائیں گے

امریکی ریاست انڈیانا میں ایک حاملہ لڑکی چڑیا گھر میں آئی لیکن جب وہ شیر کے پنجرے کے پاس گئی تو اسے دیکھتے ہی شیر نے ایسی حرکت کر دی کہ دیکھ کر آپ بھی قدرت کے نظام پر دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نتاشا نامی یہ لڑکی اپنی

سہیلیوں کے ہمراہ پوٹا واٹومی چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے میں لگے حفاظتی شیشے کے سامنے آئی تو شیر اسے دیکھ کر مچلنے لگا اور جب وہ شیشے کے قریب لگ کر کھڑی ہوئی تو شیر نے شیشے کے اندر سے اس کے بڑھے ہوئے پیٹ پر اپنا منہ رگڑنا شروع کر دیا جیسے وہ لاڈ پیار کر رہا ہو اور پیٹ کا بوسہ لے رہا ہو۔ رپورٹ کے مطابق نتاشا کی دوست برٹنی نے اس واقعے کی ویڈیو بنا لی جو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی تو لاکھوں صارفین شیر کی اس حرکت پر انگشت بدنداں رہ گئے۔ ویڈیو میں نتاشا کی ایک دوست شیر کی اس حرکت پر حیران ہو کر کہتی ہے کہ ”مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ اس پر ہنسوں یا خوفزدہ ہوں۔ اس شیر کی نتاشا سے محبت دیکھ کر میرا دل کر رہا ہے کہ اسے میں گھر لیجا کر پال لوں۔“برٹنی نے ویڈیو کے ساتھ انٹرنیٹ پر لکھا ہے کہ ”میں خوش قسمت ہوں کہ ان لمحات کی ویڈیو بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ اگر ویڈیو نہ ہوتی اور میں کسی کو یہ واقعہ سناتی تو کوئی بھی یقین نہ کرتا۔“

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

کھانے کی کونسی چیزیں دوبارہ گرم کرنے سے زہریلی ہو جاتی ہیں؟ جانئے