in

چینی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

چینی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا ماہ جون کے لیے 20ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ، خریداری کے لیے 1ارب 70کروڑ روپے مختص کردیئے گئے، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 68روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام نے ماہ جون کے لیے 20 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی ملک بھر کی شوگر ملوں سے 88 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی جائےگی اور وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت شہریوں کو 68 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔ چینی کی خریداری کے لیے 1ارب 70کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مالی سال 2020-21 میں مجموعی طور پر 22 ارب روپے کی چینی خریدی۔دوسری جانب سستے سہولت بازاروں میں چینی کی خریداری کیلئے آنیوالے شہری مایوسی کا شکار ہیں جبکہ چینی کب پہنچے گی اور کس ریٹ پر فروخت ہوگی انتظامیہ بتانے سے بھی قاصر ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں مشروبات کیلئے چینی کا استعمال معمول سے زیادہ ہوتا ہے ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت نے پہلی بار شناختی کارڈ مفت بنانے کا اعلان کر دیا

سونے کے اس پہاڑ کو حاصل کرنے کے لیے لوگ الجھیں گے اور 100 میں سے 99 لوگ