in

چینی کی قیمت میں بڑی کمی ، شہری دعا دینے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) چینی کی فی کلو قیمت 5 روپے کمی کے بعد چینی کی تھوک قیمت 86 روپے سے گھٹ کر81 روپے ہوگئی ہے۔ ترسیل میں بہتری کے بعد ملک کی سب بڑی اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار میں چینی کی قیمت میں کمی کا رحجان غالب ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 8 روز کے

دوران فی 100کلوگرام چینی کی بوری کی تھوک قیمت 500 روپے گھٹ گئی ہے ۔ جوڑیا بازار کے چینی کے ڈیلرز نے بتایا کہ گزشتہ 8 روز میں 100کلوگرام چینی کی فی بوری کی قیمت 8600 روپے سے گھٹ کر8100 روپے ہوگئی ہے ۔ اس طرح سے ان 8روز میں ایک کلوگرام چینی کی قیمت تھوک قیمت 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 86 روپے سے گھٹ کر81 روپے ہوگئی ہے ۔ کراچی ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل فرید قریشی نے بتایا کہ چینی کی تھوک قیمت گھٹنے کے بعد خوردہ سطح پر بھی فی کلوگرام چینی کی قیمت میں 5 روپے کی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خوردہ مارکیٹ میں فی کلوگرام چینی 90 روپے فروخت ہورہی ہے ، انہوں نے کہا کہ تھوک خوردہ مارکیٹوں میں درآمدی چینی آنے کے بعد مقامی چینی کے دام مزید کم ہوں گے ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ وقت جب ایک عام سی پاکستانی لڑکی اہم ترین اسلامی ملک کے شہزادے کی دلہن بنی اور اس میں کونسے بڑے ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ؟

آصف زرداری کے دورمیں ایشوریا رائےنے کتنے کروڑ روپے میں رات ایوان صدرمیں گزاری تھی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا