اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک مہینہ پہلے جو چینی 102 روپے کے حساب سے فروخت ہورہی تھی آج چینی مارکیٹ میں 81 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔ پچھلے ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپیہ فی
کلو کمی ہوئی ہے اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے کی گئیں بھرپور کوششوں کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کم ہونے لگی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی، آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، آلو اور پیاز ایک ہفتے میں 5.5 روپے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو کی قیمت 68 روپے فی کلو ہوگئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 57 روپے فی کلو ہوگئی ، ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 2 روپے کم ہوکر 117 روپے فی کلو ہو گئی، ایک ہفتے میں چینی 6 روپے فی کلو سستی ہوئی چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتے دال مسور دال ماش دال چنا دال مونگ بھی سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 16 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، انڈوں اور چکن کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، ایک ہفتے کے دوران فی درجن انڈوں کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت 195 روپے سے زائد ہو گئی۔