in

چین میں ایک ساتھ 5سورج نکل آئے، منظر دیکھ کر ہر شخص دنگ رہ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) چین میں پانچ سورج ایک ساتھ نکل آئے ، منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے آسمان میں 5 سورج نکل آئے ، ایک وقت میں پانچ سورج دیکھنا شہریوں کے لئے حیرانی کا باعث بن گیا ۔ چینی شہریوں نے

یہ منظر تقریباَ15 منٹ سے زائد وقت تک دیکھا ساتھ ہی ساتھ ویڈیوز بناتے رہے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالتے ہی وائرل ہو گئی۔لوگ منفر د منظر کا نظارہ کرکے حیران رہ گئے۔واضح رہے سائنٹفک زبان میں اس قدرتی عمل کو ”سن ڈاگ“کہا جا تا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ سورج ایک سرکل میں نظر آتے ہیں ، تاہم یہ قدرتی عمل 15 منٹ بعد ختم ہو گیا۔ اُردو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر الزعاق نے سورج کی روشنی سے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ” بعض اوقات سورج غروب ہونے کے بعد اس کی شعائیں دوبارہ نظر آنا شروع ہوتی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ جیسے سورج دوبارہ مغرب سے طلوع ہو رہا ہے۔یہ واقعی بھی کچھ اسی معاملے کی طرح ہی معلوم ہوتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے مشرقی علاقے حفر الباطن کے شہریوں کی طرف سے کئی ایسی ویڈیوز شئیر کی گئیں جن میں شہریوں نے بتایا کہ “سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلے ہی تھے کہ مغرب کی سمت سورج طلوع ہو گیا۔ تاہم اب یہ معمہ حل ہو گیا۔تاریکی چھانے کے بعد اچانک روشنی پھیلنے کا راز ماہر موسمیات نے بتایا کہ حفر الباطن میں پیش آنے والا یہ واقعہ پہلا نہیں بلکہ اس سے قبل ایسا ہی واقعہ سعودی عرب کے کئی شہروں میں پیش آ چکاہے۔ انہوں نے اس کی علمی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سورج غروب ہونے کے بعد اس کی شعائیں دوبارہ طلووع ہوتے نظر آنے کے دو اسباب ہیں۔پہلا یہ کہ زمین کے گرد فضائی تہہ انتہائی شفاف ہو اور دوسرا یہ کہ افق میں رطوبت اور نمی کی شرح معمول سے زیادہ ہو۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروڑوں دلوں کی دھڑکن بھارتی اداکارہ کی موت نے بالی وڈ کو ہلا کر رکھ دیا

پاکستان کی وہ خوبصور ت اداکارہ جس سے نوازشریف اور شہبازشریف دونوں کے تعلقات تھےایک رات گاڑی میں کیا واقعہ پیش آیا، حیران کن خبر