ممبئی ( نیوز ڈیسک ) بھارتی ٹی وی کی اداکارہ ڈونل بشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ہندوستان کی فلم نگری کے ہدایت کار نے فلم میں کردار کیلئے ساتھ سونے کی شرط رکھی تھی ۔ اداکارہ ڈونل بشت ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ ہیں اور وہ صحافت سے ماڈلنگ اور
پھر اداکاری میں قدم رکھا ہے۔ اداکارہ کو ڈرامہ سیریل’اک دیوانہ تھا‘ اور’روپ مرد کا نیا سواروپ‘ سے شہرت ملی تاہم انہیں انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے بڑی جدوجہد کرنا پڑی ہے اور مشکل سے مشکل وقت دیکھنا پڑا ہے۔ ایک انٹرویو میں ادکارہ نے بتایا کہ روزانہ 6، 6 آڈیشن دیتی تھی لیکن کسی کردار کیلئے منتخب نہیں کیا جاتا تھا اور یہ سلسلہ 6 ماہ تک جاری رہا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دوران ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ہدایت کار نے فلم میں کردار کیلئے ساتھ سونے کی پیشکش کی جس پر میں نے انکار کیا اور فوری طور پر اس کے خلاف تھانے میں درخواست دی۔ ڈونل بشت ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ ہیں اور وہ صحافت سے ماڈلنگ اور پھر اداکاری میں قدم رکھا ہے۔ ڈونل بشت کو ڈرامہ سیریل’اک دیوانہ تھا‘ اور’روپ مرد کا نیا سواروپ‘ سے شہرت ملی تاہم انہیں انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے بڑی جدوجہد کرنا پڑی ہے اور مشکل سے مشکل وقت دیکھنا پڑا ہے۔