in

ڈالر کی قدر ساڑھے 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ساڑھے 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔کراچی (این این آئی)انٹر بینک او ر مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا اورڈالر161روپے سے گھٹ کر160روپے کی سطح پر آگیا جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق

گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 85پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.95روپے سے کم ہو کر160.25روپے اور قیمت فروخت161.20روپے سے کم ہو کر160.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.10روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 161روپے سے کم ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت161.30روپے سے کم ہو کر160.20روپے پر آ گئی۔زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 4روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے کم ہو کر185روپے اور قیمت فروخت191روپے سے کم ہو کر187روپے پر آ گئی اسی طرح3روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209روپے سے کم ہو کر205.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے کم ہو کر208روپے ہو گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے،یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔یاد رہے کہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ ڈالر کی قیمت 160 روپے تک آ جائے گی تو ڈالر کی قیمت یہاں تک پہنچ گئی ہے، امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید گرے گی اور پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ ہفتے بھی ڈالر فروخت کرنے والے افراد کی لائنیں لگی ہوئی تھیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کا انتظار کرنے والے افراد کے لئے یہ پیشگوئی انتہائی غیر یقینی ہو گی لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

توہین آمیز خاکوں کے خلاف کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی میدان میں آگئے ،شاندار اعلان جاری کر دیا

یہ ایک پتہ آپ کو 80سال تک بیمار نہیں ہونے دیگا صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو یہ تحریر ضرور پڑھیں