کراچی (نیوز ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربااضافہ ہواہے جس نے ہر کسی کو حیران کر کے رکھ دیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی چھا گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج یک دم ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 24 پیسے
اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 55 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ، اتنا زیادہ اضافہ کئی مہینوں کے بعد یک دم دیکھنے میں آ یاہے جس نے ہر کسی کر پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 652 پوائنٹس پر تھا تاہم دیکھتے ہی دیکھتے اس میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیا اور اس وقت انڈیکس 246 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 405 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔دوسری جانب ایک اور خبرکے مطابق کل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 13پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا اور فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 158روپے 30 پیسےکا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 5 پیسے کم ہوکر 158 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپےکم ہوئی ہے،سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قدر 171 روپےکم ہوکر 96 ہزار 322 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر4 ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 888 ڈالر ہے ۔