in

کئی سرکاری عہدوں پر رہنے والی معروف پاکستانی شخصیت انتقال کر گئی

کئی سرکاری عہدوں پر رہنے والی معروف پاکستانی شخصیت انتقال کر گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) کئی اہم سرکاری عہدوں پر خدمات سر انجام دینے والے سابق سینئر

بیورو کریٹ تسنیم صدیقی انتقال کر گئے۔اہلخانہ نے سابق سینئر بیوروکریٹ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تسنیم صدیقی کی

عمر 82 برس تھی۔ ان کے سوگواران میں بیوہ،2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔تسنیم صدیقی کی نماز جنازہ کل بعد ظہر مسجد

طارق نیوی ہاؤسنگ اسکیم میں ادا کی جائے گی۔تسنیم صدیقی نے 1965 میں سول سروس جوائن کی تھی اور انہوں نے 20 برس بطور سینئر

بیورو کریٹ مختلف صوبوں میں خدمات انجام دیں۔تسنیم صدیقی کا انکریمینٹل ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کا آئیڈیا آبادیوں کے مسائل کے حل میں گیم چینجر ثابت ہوا۔سابق سینئر بیوروکریٹ کا کراچی میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم خدا کی بستی بسانے میں اہم کردار تھا۔تسنیم صدیقی کی اہم ترین خدمات میں حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سندھ کچی آبادیز اتھارٹی شامل ہیں۔سابق سینئر بیورو کریٹ تسنیم صدیقی کو عالمی رامون مگسے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طلباء کے لئے بڑی خوشخبری، پیپروں کے حوالے سے بڑا مسئلہ حل ہوگیا

وہ سائنسدان جس نے بندریا سے ”انسان“ کو جنم دینے کی کوشش کی، نتیجہ کیا نکلا؟ عقل کو دنگ کر دینے والی کہانی