in

کامیاب پی ایس ایل سے فرنچائزز نے کتنی رقم کمائی ؟ جان کرسب کے لئے یقین کرنا مشکل

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ کیلئے خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ۔

پی سی بی کے سرتاج ایونٹ سے نہ صرف باصلاحیت اور پرجوش نوجوان کرکٹرز ملک کو مل رہے

بلکہ بورڈ کے خزانے پر بھی شاندار اثر پڑرہا ہے، ساتھ ہی کرکٹ کے ترسے شائقین کو کوالٹی مقابلے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجاکا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے منافع کی مد میں 71فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا منافع ہے،

جس کی وجہ سے ہر فرنچائز نے تقریباً 900ملین روپے کمائے ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال لیگ کو تمام فرنچائزز کے ہوم وینیوز پر

لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ لیگ میں تماشائیوں کی تعداد بڑھائی جاسکے۔بلاشبہ پی ایس ایل 7غیر معمولی حد تک کامیاب رہی اور اس کی بڑی وجہ کراچی اور لاہور، دونوں شہروں میں شائقینِ کرکٹ کا بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنا ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران انہوں نے خاص طور پر لاہور میں کبھی اتنا زبردست، پرجوش اور جاندار کراؤڈ نہیں دیکھا۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن کے ذریعے پاکستانی عوام کی کرکٹ سے پرجوش وابستگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتھک محنت کرنے پر اپنے تمام اسپانسرز، کھلاڑیوں، فرنچائزز، طبی عملے، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز، مقامی اور صوبائی انتظامیہ، کمنٹیٹرز اور براڈ کاسٹنگ کے عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین نے پی ایس ایل 7کے سنسنی خیز مناظر براہ راست اپنی ٹیلی ویژن اسکرین پر دیکھ کر اسے کامیاب بنایا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موت کا ایک دن مقرر ہے، پاکستان کے معروف اداکار کے حوالے سے افسوسناک خبر

اجے دیو گن کی دنیا ہی ویران ہوگئی بڑے سہارے کی ناگہانی موت کی خبروں پر مداحوں کو یقین نہیں آرہا