بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین کترینہ کیف کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بار بی ڈول کترینہ کیف نے اپنی زندگی میں متعدد معاشقے بھی کئے جن میں سلمان خاں ، رنبیر کپور اور ادیتہ رائے کپور شامل ہیں لیکن اب
اس نامور اداکارہ بارے ایک بڑی خبر آگئی ہے- بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نجی زندگی کے راز فاش کرنے پر ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا- بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور 6 سال معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے جب کہ اس کے علاوہ بھی اداکارہ کی نجی زندگی میڈیا میں بحث کا حصہ رہی ہے جس پر اداکارہ پریشانی کا شکار رہیں لیکن اب اداکارہ نے نجی زندگی کے راز فاش کرنے والے کو دھر لیا ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف رنبیر کپور سے ناکام معاشقے کے بعد نجی زندگی کو سب سے خفیہرکھ رہی ہیں لیکن اس کے باوجود اداکارہ کی نجی مصروفیات سے میڈیا کو آگاہی ملتی رہی ہے جب کہ گزشتہ دنوں نوجوان اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ ڈنر سے واپسی پر میڈیا کو دیکھ کر کترینہ کیف اپنے ڈرائیور پر سیخ پا ہوگئیں- اداکارہ نے سب کے سامنے ڈرائیور پر نجی زندگی کی معلومات میڈیا کو دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے خوب جھاڑ پلائی اور ڈرائیور کو نوکری سے فارغ بھی کردیا- واضح رہے کہ دنیا بھر میں اگر فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کسی جوڑی کو پسند کیا جاتا ہے تو وہ دبنگ خان یعنی سلمان خاں اور کترینہ کیف کی جوڑی ہے