in

کراچی کے بڑے فارم ہاوس پر منعقدہ ڈانس پارٹی پر چھاپہ ، کون کون پکڑا گیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی میں رنگین محفل سجانا مہنگا پڑ گیا۔ کراچی کے اہم ترین علاقے گڈاپ پولیس نے فارم ہاوس پر ہونے والی ڈانس پارٹی میں چھا پہ مار کر 7 خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کر کے ، حقہ ، شیشہ ، تمبا کو اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد

کر لیا ہے۔ پولیس نے فارم ہاوس کرائے پر دینے والے مالک اور منیجرکو مبینہ طور پر رشو ت لیکر انھیں رہا کر دیا ، گر فتار افراد میں ایک نوجوان اہم شخصیت کا بیٹا تھا، تمام افراد کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ پولیس کو اطلاع ملی تھی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک فارم ہاوس پر ڈانس پارٹی ہورہی ہے جس پر پولیس نے فارم ہاوس کو چاروں طرف سے گھیرے میں لینے کے بعد 7 خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے حقہ ، شیشہ ، اور دیگر ممنوعہ چیزیں برآمد کر لیں پولیس کے مطابق تمام افراد حکومت کی جانب سے لگائے گئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے تھے جس پر ان کے خلاف جرم دفعہ ، 188 اور 269 لگا کر انھیں گرفتار کیا گیا۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ پولیس نے فارم ہاوس کرائے پر دینے والے مالک اور منیجر کو گرفتار نہیں کیا بلکہ انھیں مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر رہا کر دیا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راؤ انوار کا نور جہاں اور آصف علی زرداری سے کیا تعلق تھا ؟

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خود تجربہ کرکے خوفناک امراض کا آسان سا حل شیئر کر ڈالا