in

کراچی کے مال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے چیخوں کی آتی ہوئی آواز ، وہاں سے گزرنے والے شخص نے قریب جا کر جائزہ لیا تو کیا تھا ؟ ایسا انکشاف کہ سب کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) کچھ عرصہ قبل کراچی میں ایک واقعہ سامنے آیا تھا جس میں ایک شخص قابل اعتراض حالت میں موٹر سائیکل پر سڑکوں پر گھوم رہا تھا تاہم بعد میں یہ معلوما ت سامنے آئیں کہ اس آدمی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا تاہم اب کراچی میں ایک اور

پراسرار واقعہ پیش آیا ہے ۔ شہر قائد کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کی ڈگی سے ایک قابل اعتراض آدمی برآمد ہوا ہے ۔ نجی ویب سائٹ ” پڑھ لو “ کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ کراچی کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ میں پیش آیا جہاں سے گزرتا ہوئے ایک شخص نے آدمی کی آتی ہوئی چیخوں اور مد د طلب کرنے کی آواز سنی اور متوجہ ہوا اور اسے تلاش کرتے ہوئے گاڑی کے ٹرنک سے باہر نکالا ، تاہم یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ شخص گاڑی کی ڈگی میں پہنچا کیسے اور معاملات کیا ہے ۔ ” حالات اپ ڈیٹس “ نامی سوشل میڈیا پیج پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اس تمام صورتحال کو دکھایا گیا ہے کہ کس آدمی کو گاڑی کی ڈگی سے نکالا گیا۔جس شخص نے اس واقعہ کے بارے میں حکام کو بتایا ، اس کا کہنا ہے کہ وہ کلفٹن میں پیر کے روز کسی کام سے آیا تھا اور پارکنگ میں اس نے آدمی کی مدد کی پکار اور چیخیں سنی ، مجھے شک ہوا کہ چیخیں کسی قریب کھڑی گاڑی سے ہی آ رہی ہیں ۔ کچھ ہی دیر میں سیکیورٹی کو بھی بلا لیا گیا اور انہوں نے موقع پر پہنچ کر جیسے ہی گاڑی کا ٹرنک کھولا تو منظر دیکھ کر ہر کسی کی حیرت کے مارے آنکھیں کھلی

کی کھلی رہ گئیں ۔ گاڑی کی ڈگی سے قابل اعتراض حالت میں ایک شخص موجود تھا ، بظاہر حالت سے وہ شخص ذہنی طور پر ٹھیک لگ رہا تھا ۔ وہاں پر موجود لوگ اس شخص کو جسم ڈھانپنے کیلئے کپڑے دینے لگے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے روک دیا اور گاڑی کے قریب آنے سے منع کر دیا ، اس کے بعد پولیس کا موقعہ واردات پر انتظا ر کیا جانے لگا ۔آپ کو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس شخص کی بظاہر حالت یہ بتار ہی تھی کہ وہ کم از کم دو دنوں سے گاڑی کی ڈگی میں بند تھا ، جبکہ اس سے آنے والی بدبو یہ ظاہر کر رہی تھی کہ وہ تین سے چار دن تک گاڑی میں بند رہا ۔ اس شخص کو گاڑی کی ڈگی میں ڈھونڈنے والے شخص نے اپنی گفتگومکمل کرتے ہوئے کہا کہ ” پتا نہیں اس کے پیچھے کی وجہ کیا تھی اور اسے کیوں اس طرح کا نشانہ بنایا گیا ، امید ہے کہ متعلقہ پولیس سٹیشن تک شکایت پہنچ گئی ہو گی ۔ “ نجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس شخص کے متعلق کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں اور نہ ہی یہ پتا چل سکا ہے کہ اس کی صحت کیسی ہے اور اس گاڑی کا مالک کون تھا ، یہ پولیس کا معاملہ بن چکا ہے جس کے باعث ممکنہ طور پر معاملے کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگر آپ بھی ڈسپوزایبل کپ میں چائے اور کافی پیتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں ،پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اکیلی خاتوں کے پاس ائیرپورٹ پر پانچ بریف کیسز میں سے کیا نکلا