in

کسی کو اپنے جسم کے اندر وائرس کی علامات نظر آئیں تو اس طریقہ پر عمل کرے ، اللہ تعالیٰ ضرور شفا دے گا ۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خصوصی تحریر

لاہور (نیوز ڈیسک) کچھ عرض کرنے سے پہلے موضوع کی مناسبت سے رئیس امروہوی کا ایک قطعہ پیشِ خدمت ہے؎کہنے لگے کہ ہم کو تباہی کا غم نہیں۔۔میں نے کہا کہ وجۂ تباہی یہی تو ہے۔۔ہم لوگ ہیں عذابِ الٰہی سے بےخبر۔۔اے بےخبر! عذابِ الٰہی یہی تو ہے۔۔ملک بھر کیا پوری دنیا میں کورونا وائرس نے

قیامت برپا کردی ہے۔ نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 200ممالک میں یہ وائرس پھیل گیا ہے۔ چین نے جس تیزی اور کامیابی سے اس کی جڑ کاٹی ہے وہ نہایت قابلِ تحسین ہے۔ دیکھیے جو لوگ چین کے لیڈروں کو جانتے ہیں ان کو علم ہے کہ وہ سنپولیے کو سانپ نہیں بننے دیتے، شروع میں ہی اس کا سر کچل دیتے ہیں۔ آپ کو تیان من اسکوائر کا واقعہ یاد ہوگا جب انہوں نے دیکھا کہ بڑا مجمع اَب قانون ہاتھ میں لے کر قومی اداروں اور لیڈروں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تو انہوں نے باغیوں کو ٹینکوں سے کچل دیا اور بغاوت ختم کردی۔ بالکل اسی طرح انہوں نے فوجی حکمتِ عملی سے ووہان میں کورونا وائرس کی وبا کو دیکھتے ہی دیکھتے ختم کرکے شہر کو کھول دیا۔ یہ باوقار قوموں اور ماہر حکمرانوں کا طور طریقہ ہے۔ہمارے یہاں حسبِ روایت مسلمانوں نے اسلامی اصولوں کو اپنانے کی کوشش کی۔ لوگوں نے کہا کہ 21بار آیت کریمہ، پہلے اور بعد میں درود ابراہیمی پڑھ کر دم کرو، اللہ پاک اس وبا سے نجات دے گا۔ چند لوگوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملے نماز کے بعد اور فارغ وقت میں ’جل تو جلال تو، آئی بلا کو ٹال تو‘ کا ورد کریں۔ دیکھیے ان وظائف کے علاوہ چھ آیاتِ شفا ہیں۔ ان کی تفصیل یہ ہے۔ کہاوت میں امامِ طریقت اَبوالقاسم قاشیری ؒ سے منقول ہے کہ ان کا ایک بچہ بہت بیمار اور تقریباً قریب المرگ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اللہ رب العزت سے

اس کی صحت یابی کیلئے بہت دعا کی۔ پھر ایک رات میں نے رسول اللہﷺ کو خواب میں دیکھا اور آپﷺ کی خدمت میں بچے کا حال بیان کیا۔ آپﷺ نے فرمایا تم آیاتِ شفا سے کیوں دور رہتے ہو، کیوں ان سے اِستفادہ نہیں کرتے۔ میری آنکھ کھل گئی میں نے اس پر غور کیا اور کلام مجید میں چھ آیاتِ شفا موجود پائیں، جو یہ ہیں۔ (1) ’’اور اللہ تعالیٰ شفا دیتا ہے مومنین کے سینوں کو‘‘ (سورۃ توبہ، آیت 14)۔ (2) ’’سینوں میں جو تکلیف ہے ان سے شفا ہے‘‘ (سورۃ یونس، آیت 75 )۔ (3) ’’ان کے پیٹ سے نکلتی ہے پینے کی چیز(مکھیوں کے پیٹ سے، شہد) جس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں لوگوں کے لئے اس میں شفا ہے‘‘ (سورۃ النحل، آیت 69)۔ (4) ’’اور قرآن میں ہم ایسی چیز نازل کرتے ہیں جو مومنین کیلئے شفا اور رحمت ہے‘‘ (سورۃ بنی اسرائیل، آیت 82)۔ (5) ’’اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو (میرا) اللہ مجھے شفا دیتا ہے‘‘ (سورۃ الشعرا، آیت 80)۔ (6) ’’آپ (رسول اللہ ﷺ!) فرما دیجئے کہ مومنین کے لئے یہ ہدایت اور شفا ہے‘‘ (سورۃ حٰم السجدہ، آیت 44 )۔ میں نے ان آیات کو لکھا اور پانی میں گھول کر بچے کو پلا دیا اور وہ بچہ بہت جلد شفا پا گیا، گویا کہ اس کے پیر سے گرہ کھول دی گئی ہو۔ (مدارج النبوہ)اب چند معلومات کورونا وائرس کے بارے میں۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ وائرس سانپ اور چمگادڑ کے وائرسوں سے مل کر بنا ہے۔ لوگوں کا خیال ہے سانپ نے چمگادڑ کھالی اور اس کا نتیجہ عذابِ الٰہی کی شکل میں ہم پر نازل ہو گیا۔

آپ نے ٹی وی پر کتنی خوبصورت شکلیں دیکھی ہیں، بالکل بچوں کے کھلونوں کی طرح۔ دراصل یہ وائرس بےحد چھوٹا ہوتا ہے اور الیکٹرون مائیکرو اسکوپ کے ذریعے اس کو دیکھا جاتا ہے جو کئی لاکھ مرتبہ بڑا کرکے دکھاتا ہے۔ اس کو میٹالرجی، کیمسٹری، بائیولوجی، بائیوٹیکنالوجی اور فزکس والے اہم ریسرچ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ میں نے بھی ڈیلفٹ اور لیوون میں استعمال کیا تھا اور کہوٹہ میں ہمارے پاس 3عدد اعلیٰ مشینیں تھیں اور ہم نے بہت کام کیا تھا۔ کورونا وائرس عموما ًمنہ کے ذریعہ (ناک، آنکھ کے ذریعہ بھی) حلق میں جا کر چپک جاتا ہے اور تقریباً 4دن وہاں چپکا رہتا ہے اس دوران انسان کو خشک کھانسی کے دورے پڑتے ہیں۔ اگر اس وقت مریض خوب گرم پانی جس میں لیموں کا عرق، نمک یا سرکہ ملا ہو، پی لے تو وہ اس کو حلق سے نکال دیتا ہے اور یہ معدہ میں چلا جاتا ہے جہاں کا تیزاب اس کو مار دیتا ہے۔ کسی کو اگر کھانسی کی شکایت ہو تو فوراً اس پر عمل کرے، اللہ تعالیٰ اس کو ان شاء اللہ اس مصیبت سے نجات دیدے گا۔ سنا ہے کہ امریکہ میں سین ڈِیاگو لیبارٹری میں اس کا انجکشن تیار ہو گیا ہے اور موسم گرما تک یہ بازار میں آجائے گا۔ مجھے یقین ہے چین کے سائنسدان اور ڈاکٹرز بھی یقیناً اس کا توڑ نکال لیں گے۔ جن کو یہ شک ہو کہ ان کو یہ وائرس لگ گیا ہے تو گرم پانی اور نمک کے غرارے کریں اور گرم پانی میں لیموں کا عرق ڈال کر پی لیا کریں۔ اب چند ضروری ہدایات اس موذی مرض سے بچنے کیلئے آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ یہ تقریباً تمام ادارے، ڈاکٹرز، وغیرہ بھی بتا رہے ہیں۔ آپ ان پر عمل کریں، ان شاء اللہ محفوظ رہیں گے۔(1) وقفہ وقفہ سے اپنے ہاتھ صابن، گرم پانی سے اچھی طرح، تقریباً 20سیکنڈ تک ضرور دھوئیں۔ (2) جب چھینک یا کھانسی آئے تو ناک، منہ کو ٹشو سے ڈھانپ لیں۔ (3) اگر کسی کو نزلہ، زکام ہو تو اس سے دور رہیں۔ (4) ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے سخت پرہیز کریں۔ (5) اگر طبیعت ناساز ہو تو گھر پر رہیں۔ (6) اینٹی سیپٹک تولیہ (وائپس وغیرہ جو بچوں کیلئے استعمال کرتے ہیں) استعمال کریں۔ (7) اینٹی سپٹک سینی ٹائزر استعمال کریں تاکہ ہاتھ صاف رہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جا نور، پرندے اور کیڑے بھی طبی موت مرتے ہیں مگر ان کی لاشیں کہاں چلی جاتی ہیں؟امام جعفر صادقؓ نے فرمایا :

ایک شخص اپنی نئی نئی فوت شدہ بیوی کی قبر پر ہر روز آکر گھنٹوں بیٹھا رہتا ، ایک روز گورگن سے رہا نہ گیا اور بولا: صاحب اتنی محبت ۔۔۔۔ ؟؟؟ پھر شوہر صاحب نے کیا حیران کن جواب دیا ؟؟ ایک دلچسپ تحریر