in

’’کل صبح 10بجے تک کا ٹائم ‘‘ پاکستانی خوراک جمع کر لیں ، کورونا کی جہ سے کئی اہم ترین سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )کورونا کی تباہیاں ، پاکستانی خوراک جمع کر لیں ، کئی اہم ترین سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ ۔۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 5 سب سیکٹرز کو کل صبح 10 بجے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق

سب سیکٹرز میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور اور جی سکس ٹو شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شہریوں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میڈیکل ایمرجنسی، مریضوں کی منتقلی اور کھانے کی ضروری اشیاء، ادویات خریدنے والوں کو استثنیٰ ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 968 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی تین یونیورسٹیوں کے 8 ڈپارٹمنٹ کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کردیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹویٹر پر تصدیق کردی۔حمزہ شفقات نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نوٹیفکیشن کے ساتھ لکھا کہ نیشنل یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 3 ڈپارٹمنٹ، نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنس کا ایک اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے 4 ڈپارٹمنٹس کو کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سیل کیا جارہا ہے، دیگر ڈیپارٹمنٹس کی کلاسز احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی۔پاکستان میں مسلسل کئی روز سے ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ دو روز کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 50 مریض انتقال کر گئے ہیں، مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 جبکہ اموات 6 ہزار 893 تک پہنچ چکی ہیں۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کے بڑے شہر میں بیٹی نے باپ کی لعش قبر سے نکالی اور پھر کیا ہوا ۔ جانیں اس خبر میں

یہ کام کرنے سے گھر میں بےبرکتی پیدا ہوتی ہے عورتوں کو یہ کرنے سے روک دیں