in

کورونا وائرس کا ایک نیا ح ملہ ہونے پر سکول بند اور پروازیں کینسل کر نے کا فیصلہ

کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آنے پر سکول بند اور پروازیں کینسل کر نے کا فیصلہ

کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آنے پر پروازیں کینسل کر دی گئی اور سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے اس نئے

پھیلاؤ کو سیاحوں کے ایک گروپ سے جوڑا جا رہا ہے جو ممکنہ طور پر وائرس لے کر چین گئے۔ اس نئی قسم میں

وائرس زیادہ ترشمالی اور شمالی مغربی علاقوں میں پھیلا ہے او روہیں سے وائرس کے نئے مریض بڑی تعداد میں سامنے آ رہے

ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین نے تاحال بارڈر بہت حد تک بند کر رکھے ہیں اور جو لوگ ملک میں آتے ہی ان کو کڑی سکریننگ سے گزار ا جاتا ہے۔ جہاں کورونا وائرس کے مریض سامنے آئیں، اس علاقے میں کڑا لاک ڈاؤن لگا دیا جاتا ہے۔ ان اقدامات کے سبب چین میں وائرس کے مقامی پھیلاؤ کا لگ بھگ خاتمہ ہو چکا ہے تاہم بیرون ممالک سے آنے والے تجارتی سامان یا لوگوں سے

کورونا وائرس پھیلنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں اور اس حالیہ پھیلاؤ کو بھی غیرملکی سیاحوں سے جوڑا جا رہا ہے۔یہ سیاح شنگھائی آئے اور وہاں سے چینی صوبے گانسو اور اندرون منگولیا تک گئے۔ ان علاقوں کے علاوہ بیجنگ اور دیگر شہروں میں بھی وائرس کے سینکڑوں کیسز سامنے آ چکے ہیں اوران کا تعلق انہی سیاحوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ مقامی حکومتوں نے اس نئے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کر دئیے ہیں۔ دو ایئرپورٹس ’ژی‘ اور لین ژو پر آنے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، تعلیمی ادارے اور دیگر تمام پبلک مقامات بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڑی خوشخبری آگئی، یکم دسمبر سے 4 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی