لاہور(نیوز ڈیسک)سندھ پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی قید خانہ جات کےاربوں کے اثاثے نیب کے حصار میں آگئے ،گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن 7ارب روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے، سراغ لگا لیا گیا ۔ نیب
نے نصرت حسین منگن کے اثاثوں کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہےاس حوالے سے نیب حکام ضلع ٹھٹھہ میں نصرت منگن کی اراضی کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر سے بھی تفصیلات مانگی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نصرت حسین منگن کے نجی بینک میں چند مشتبہ اکائونٹس کا بھی سامنے آئے ہیں ۔ جبکہ نصرت منگن کی ملکیت میں رانی پور میں سی این جی اسٹیشن بھی ہے۔ریٹائرڈ آئی جی نصرت منگن دوران سروس بھی متعدد الزامات کا سامنا کر چکے ہیں ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئیں اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، وزیر اعظم عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 6 لاکھ روپے ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان میں 10 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں۔وزیر اعظم کے پاس زمان پارک لاہور میں 7 کنال کا وراثت میں ملا گھر ہےجس کی تعمیر پر 4 کروڑ 53لالھ روپے اخراجات آئے۔عمران خان کو بنی گالہ میں 300 کنال کا گھر بطور تحفہ ملا ، گھر کی اضافی تعمیر پر 1 کروڑ 14 لاکھ روپے خرچ آیا۔عمران خان کے 4 غیر ملکی کرنسی بینک اکاؤنٹس بھی ہیں، ایک اکاؤنٹ میں 518 پاؤنڈ، ایک میں 3 لاکھ 28 ہزار 760 ڈالرز ہیں اور ایک میں 1470 ڈالرز ہیں۔یورو کرنسی اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں۔ عمران خان نے شاہراہ دستور پر دو اپارٹمنٹس کے لیے 1 کروڑ 19 لاکھ روپے ادا کر رکھے ہیں۔ عمران خان کے پاس 1 کروڑ 99 لاکھ روپے کیش ہے اور 2 لاکھ روپے مالیت کی چار بکریاں ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کے بینک اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 66 لاکھ روپے ہیں جبکہ عمران خان کی اہلیہ کے پاس پاکپتن، اوکاڑہ اور بنی گالہ میں 4 جائیدادیں ہیں۔عمران خان نے فیروز والا شیخو پورہ میں اپنی جائیداد فروخت کر دی ہے جس کے 7 کروڑ روپے سے زائد انہیں ایڈوانس ملے جو انہوں نے ذاتی اخراجات میں استعمال کرلیے۔