فیصل آباد (نیوز ڈیسک) کہا تھا نا اچھا وقت قریب ہے ، بڑے طاقتور ملک کی کمپنیاں پاکستان کے اہم شہر میں ’’سمارٹ فون‘‘ بنانے کا پہلا پلانٹ لگائیں گی ۔ چین کی معروف کمپنیاں باہمی اشتراک سے انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں سمارٹ فون کی مینو فیکچرنگ کا پہلا پلانٹ
لگائیں گی ۔ چینی کمپنیاں ابتدائی طور پر اس منصوبے میں 10ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی ۔ میاں اسلم اقبال کی موجود میں معاہدے پر دستخط کیے گئے، معاہدے پر نائب صدر ویوو کمپنی دوآن تائی پنگ اور مینوفیکچرنگ کمپنی کے ڈائریکٹر ژونگ بن نے دستخط کیے ۔ وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لگنے سے سمارٹ موبائل فون مقامی سطح پر ہی تیار ہوں گے۔