in

کیا آپ کا بھی بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے؟ تو کم کرنے کے لئے یہ 5 طریقے اپنائیں اور بجلی کا بل بچائیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ بجلی کی قیمت آئے روز بڑھتی ہی جا رہی ہے تو عوام اس وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ آپ کمرے سے باہر آتے وقت لائٹس بند کر دیتے ہیں، جب استعمال نہ ہو رہی ہوں تو چھوٹی برقی مصنوعات کو ان پلگ کر دیتے ہیں اور آپ

یہ سمجھتے ہیں کہ بجلی کے بل کی کافی بچت ہو رہی ہے۔ مگر پھر بھی ہر ماہ بل تیزی سے اوپر جارہا ہے لیکن ایسا کیوں؟ہم آپ کو 5 آسان طریقوں کے بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنے بل میں نمایاں کمی لانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔سب سے زیادہ بجلی خرچ کرنے والی اشیاء کی شناخت اکثر برقی مصنوعات بند ہونے کے بعد بھی بجلی کا استعمال جاری رکھتے ہیں خاص طور پر جن کو چلانے کے لیے ریموٹ کنٹرول کا استعمال ہوتا ہے، تو اپنے ٹی وی کو ریموٹ سے بند کر دینا ہی کافی نہیں ہوتا، اس طرح بند ٹی وی سالانہ سینکڑوں کلو واٹ بجلی کھینچ لیتا ہے اور بل میں اضافی رقم آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ تو ٹیلی وژن کو ہمیشہ سوئچ سے بند کریں۔بجلی کو استعمال کرنے کا دوران یہ پاکستان میں بجلی کے یونٹ کی قیمت دن میں کچھ اور رات میں مختلف ہوتی ہے، یعنی زیادہ لوڈ والے اوقات میں بجلی مہنگی اور کم لوڈ والے وقت میں نسبتاً سستی ہوجاتی ہے، تو اپنی زیادہ بجلی کھینچنے والی ڈیوائسز کا استعمال اگر کم لوڈ والے اوقات میں کریں تو آپ بغیر کسی زحمت کے ہر ماہ کچھ حد تک بجلی کے بل میں بچت لا

سکتے ہیں۔ ایل ای ڈی بلب کو ترجیح دیں یقیناً ایک عام بلب کی جگہ ایل ای ڈی بلب مہنگا ہوتا ہے۔ مگر یہ پرانے کے مقابلے میں بجلی کی بچت کرتا ہے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ اگر عام بلب ماہانہ بھر میں ایک ہزار روپے کی بجلی خرچ کرتا ہے تو ایل ای ڈی میں یہ اوسط تین سے چار سو روپے خرچ ہوگی یعنی چھ سو فیصد بچت۔برقی آلات کو ان پلگ کرنالیپ ٹاپ کیبلز وغیرہ کو متعدد افراد پلگ میں لگا کر چھوڑ دیتے ہیں اور سوئچ بھی بند کرنے کا نہیں سوچتے۔ اگرچہ آج کے دور کے چارجر بہت کم مقدار میں توانائی خرچ کرتے ہیں تاہم ماہرین وارننگ دیتے ہیں کہ اس حوالے سے مسلسل غفلت بجلی کے بھاری بل کی شکل میں سامنے آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دیوار پر لگے کسی بھی چارجر کا سوئچ بند نہ کیا جائے تو وہ کچھ مقدار میں بجلی خرچ کر رہے ہوتے ہیں۔واشنگ مشین کے ڈرائیر کے استعمال سے اجتناب کریں اگر آپ واشنگ مشین کے ڈرائیر سے کپڑے خشک کرنے کے عادی ہیں تو آپ کے سالانہ بجلی کے بل میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے تو اس کی جگہ کپڑوں کو ممکن ہو تو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور لٹکا کر خشک کریں۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

10 نہیں ۔۔20 بھی نہیں بلکہ۔۔۔ کوکنگ آئل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بُری خبر

’’اللہ اکبر ۔۔ بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے ‘‘ ایک شخص کو 50 ہزار روپے قرض دینے سے پہلے اس سے تین روپے مانگے