in

کیا اداکارہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے ؟ کچھ عرصہ قبل جب مشہور اداکار نے اپنی بیوی کو نماز پڑھنے کا کہا تو آگے سے کیا جواب ملا ؟

لاہور(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے بچوں کے مذہب کے بارے اہم انکشافات کئے ہیں ۔ اس سلسلے میں شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میں نے ایک مرتبہ گوری کو اپنا نام تبدیل کرکے عائشہ رکھنے اور برقع پہننے کو کہا تھا ،

ان کی اہلیہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود ہندو ہیں تو اسی لیے سہانا اور آریان بھی زیادہ ہندو مذہب کو فالو کرتے ہیں جبکہ ان کا چھوٹا بیٹا ابرام اپنے والد یعنی شاہ رخ خان کو زیادہ فالو کرتا ہے اور وہ ہمیشہ کہتا ہے کہ “میں مسلمان ہوں”۔ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک مربتہ اپنی اہلیہ گوری خان کو ’برقع ‘ پہننے، اپنا نام گوری سے تبدیل کرکے ’عائشہ‘ رکھنے اور ’نماز‘ پڑھنے کو کہا تھا۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ’میں نے گوری سے ایسا اس وقت کہا تھا جب ہم دونوں اپنے ولیمے کی تقریب میں ایک ساتھ موجود تھے اس دوران گوری کے کسی رشتے دار نے گوری کے کان میں میرے مذہب کے حوالے سے سرگوشی کی۔شاہ رخ خان نے کہا کہ ’مجھے اب بھی یاد ہے جب میں آیا تو گوری کا پورا خاندان جن میں پرانے زمانے کے لوگ بھی شامل تھے وہاں موجود تھے اور مجھے دیکھ کر کہنے لگے کہ ’یہ لڑکا مسلمان ہے، کیا یہ گوری کا نام تبدیل کردے گا؟ اور گوری بھی مسلمان ہوجائے گی؟ ‘کنگ خان نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے آس پاس گوری کے رشتہ داروں کو ایسی باتیں کرتے سنا تو ان کے ذہن میں آیا کہ کیوں نہ ان لوگوں کے ساتھ مذاق کیا جائے اور انہوں نے جلدی سے گوری سے کہا کہ ’چلو گوری برقع پہن لو اب نماز پڑھتے ہیں۔‘اداکار نے بتایا کہ ’یہ سنتے ہی گوری کے اہل خانہ اور

تمام رشتہ دار ہم دونوں کو حیرت سے دیکھنے لگے کہ کیا میں پہلے سے ہی گوری کا مذہب تبدیل کرواچکا ہوں۔ اس کے بعد میں نے وہاں موجود تمام لوگوں سے کہا کہ ’اب سے گوری ہر وقت برقع پہنے رہیں گی، وہ کبھی گھر سے باہر نہیں نکلیں گی اور ان کا نام تبدیل کرکے عائشہ رکھ دیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ یہ ایک مذاق کی بات ہے لیکن میں دل سے گوری کے اہل خانہ کی عزت کرتا ہوں اور ان کے مذہب کا احترام کرتا ہوں اور بالکل اسی طرح گوری بھی میرے مذہب کا احترام کرتی ہیں۔بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کے ایک پروگرام میں گوری خان نے بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے بتایا کہ بد قسمتی سے شاہ رخ خان کے والدین نہیں ہیں لیکن اگر وہ آج ہوتے تو گھر کا ماحول کافی مختلف ہوتا، اب چونکہ میں گھر کی سربراہ ہوں تو دیوالی، ہولی اور دیگر تہوار منانا میری ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب شاہ رخ خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان کے بچے تمام مذاہب کی محنت کریں اور ان کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سب کے لیے ان کا مذہب ، روایات اور رسومات خاص اہمیت کی حامل ہیں۔ شاہ رخ خان کاکہنا تھامزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں پر ہی چھوڑ دینا چایئے کہ وہ خود تمام مذاہب کو دیکھنے اور سمجھنے کے بعد فیصلہ کریں کہ انہیں کس مذہب کو فالو کرنا چاہیے

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محکمہ مال کا کچرا اٹھانے والا ملازم ارب پتی نکلا ۔۔۔ گھر سے کتنے کلو سونا اور نوٹوں سے بھری بوریاں برآمد کر لی گئیں ؟ ہوش اڑا دینے والی تفصیلات

عمران حکومت بمقابلہ مریم نواز ۔۔۔۔ حالیہ سیاسی دنگل میں کون جیتے گا اور کون ہارے گا ؟ سہیل وڑائچ کی دنگ کر ڈالنے والی پیشگوئی