نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے میں واقع گاﺅں اوپاڈا گزشتہ دنوں سمندری طوفان ’نیوار‘ کی ز د میں آ کر تباہ ہوا لیکن اس آفت کے چند دن بعد ہی گاﺅں والوں کی لاٹری نکل آئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس گاﺅں کے لوگ ایک صبح ساحل کی طرف گئے تو
انہیں ریت پر سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے نظر آئے۔ ساحل پر سونے کی برسات کی خبر جب گاﺅں میں پھیلی تو ہر کوئی سونا تلاش کرنے کے لیے وہاں پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق گاﺅں کے 50لوگوں کو سونے کے ٹکڑے ملے جن کی مجموعی مالیت ساڑھے 30ہزار بھارتی روپے (تقریباً ساڑھے 70ہزار پاکستانی روپے) تھی۔ حقیقت میں یہ سونا کہاں سے آیا؟ اس کا حتمی جواب تو فی الحال کسی کے پاس نہیں لیکن مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کی زد میں دو مقامی مندر بھی آئے تھے جن میں سونے کی اشیاء پڑی تھیں۔ یہ ٹکڑے انہی اشیاء کے ٹوٹنے سے بنے اور ادھر ادھر بکھر گئے۔ ساحل پر سونے کی برسات کی خبر جب گاﺅں میں پھیلی تو ہر کوئی سونا تلاش کر نے کے لیے وہاں پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق گاﺅں کے پچاس لوگوں کو سونے کے ٹکڑے ملے۔ حقیقت میں یہ سونا کہاں سے آیا؟ اس کا حتمی جواب تو فی الحال کسی کے پاس نہیں لیکن مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کی زد میں دو مقامی مندر بھی آئے تھے جن میں سونے کی اشیاء پڑی تھیں۔ یہ ٹکڑے انہی اشیاء کے ٹوٹنے سے بنے اور ادھر ادھر بکھر گئے۔