گاڑیوں کا ٹرانسفر بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرنے کا فیصلہ، حکومت کی جانب سے اب سے گاڑیوں کا ٹرانسفر بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گاڑیوں کا ٹرانسفر بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز کو احکامات جاری کر
دیئے ہیں ۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق محکمہ ایکسائز 31 مئی 2021 تک گاڑیوں کا ٹرانسفر بغیر بائیومیٹرک کے کریگا تاہم یکم مئی 2021 سے گاڑیوں کا ٹرانسفر بائیومیٹرک سسٹم پر ٹرانسفر کردیا جائیگا جبکہ خریدار یا فروخت کنندہ ملک کے جس کونے میں بھی ہو ، وہ گاڑی ٹرانسفر کروا سکیں گے۔ملک بھر میں نادرا کے 21 ہزار ایک مراکز سنٹر ہیں جبکہ پنجاب میں 18 ہزار ہیں تاہم پنجاب میں 6000 مراکز پر بائیو میٹرک سسٹم کی بھی سہولت ہے جبکہ لاہور میں سنٹرز کی تعداد 300 سے زائد ہے ۔نادرا نے فی کیس 120 روپے مانگے ہیں تاہم اس میں کمی کروانے کے لیے ایکسائز کامحکمہ کوششیں کر رہا ہے ۔یاد رہے کہ اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے بے شمار مسائل سامنے آئیں ہیں جبکہ سی طرح ای چالان میں بھی بہت سی شکایات سامنے آئیں کہ گاڑی یا موٹر سائیکل فروخت کرنے کے باوجود چالان پرانے مالک کے گھر بھجوایا جا رہا تھا۔