لاہور (نیوز ڈیسک) طویل عرصے بعد کسی پاکستانی کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں کمی کر دی، ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد مشہور گاڑی یونائیٹڈ براوو کی قیمت میں زبردست کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ موٹرز نے اپنی 800 سی سی کی براوو کار کی
قیمت 8.33 فیصد کم کرکے 12
لاکھ سے 11لاکھ روپے کر دی ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر کے گرتے ہوئے نرخوں کے باعث کمپنی نے صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا ہے۔رواں سال مارچ کے مہینے میں ڈالر 160 سے بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح 169 تک پہنچ چکا تھا لیکن حال ہی میں دوبارہ روپے کے مقابلے ڈالر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ کار ڈیلرز کی جانب سے ڈالر کی شرح میں اضافے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا لیکن بہت ہی کم ایسا ہوا کہ ڈالر کی قیموں میں کمی ہونے کے بعد کمپنیز کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نظر ثانی کی گئی ہو۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں کار ڈیلرز کی جانب سے کمپنی نے کار کی قیمت میں کمی کی ہو۔ یونائیٹڈ براوو کی جانب سے گاڑی کی قیمت کم کرنے کے بعد ملک کی سب سے سستی نئی کار بن گئی ہے۔