لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی فرسٹ آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی21-2016 جون2021 کو ختم ہونے جا رہی ہے جس سے پہلے وفاقی حکومت اور مقامی سطح پر کار بنانے والی کمپنیاں دسمبر میں کاروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تبادلہ خیال کر کے نئی آٹو پالیسی مرتب دینے کے لیے مذاکرات کریں گی۔ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر
علی اصغر جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں زیادہ ٹیکس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ، ٹیکس میں ریلیف کے نتیجے میں قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔علی اصغر جمالی نے مزید کہا کہ ٹیکسوں کو نیچے لانے کے لئے آٹو سیکٹر نے اپنی تجویز حکومت کو پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا اگر حکومت فیڈرل ایکسائز اور اضافی کسٹم ڈیوٹیوں کو ختم کردے گی تو مینوفیکچررز کاروں کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔آئی ایم سی کے سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے دسمبر میں ٹیکسوں پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا ہے، اب حکومت اور آٹو انڈسٹری آٹو پالیسی پر دوبارہ تبادلہ خیال کرے گی۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود ، آئی ایم سی اور پاک سوزوکی نے اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ گذشتہ ہفتے ، آئی ایم سی نے اپنے جدید ماڈل یارس کی قیمتوں میں 40ہزار روپے کا اضافہ کیا۔ کمپنی نے اپنی کاروں کے سبھی ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ، کمپنی نے 13 اکتوبر 2020 سے نئی قیمتیں نافذ کیں۔ جس کے مطابق یارس 1.3L MT بیس کی قیمت اب 25 لاکھ 9000روپے ہے ، اس کی پرانی قیمت24 لاکھ 69 ہزار روپے تھی۔ دریں اثنا ، 1.3 جی ایل آئی سی وی ٹی کی نئی قیمت 26لاکھ 89 ہزار ہے ، اس کی بھی پرانی قیمت24 لاکھ 69 ہزار روپے تھی۔ ان دونوں گاڑیوں کی قیمت 40 ہزار روپے بڑھائی گئی
ہے۔1.3 ATIV MT کی نظر ثانی شدہ قیمت 26 لاکھ 19ہزار روپے ہے۔ جبکہ اس کی پرانی قیمت 25 لاکھ 79 ہزار روپے تھی، نوٹیفیکیشن کے مطابق 1.3 اے ٹی آئی وی سی وی ٹی کی قیمت اب 27لاکھ 69ہزار روپے جبکہ 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی کی قیمت 28 لاکھ 29 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔1.5 اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی کی قیمت 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اس کی پرانی قیمت 29 لاکھ 59 ہزار روپے تھی۔اسی طرح سوزوکی پاکستان موٹرز نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جن کے بعد اب ان کے تمام ماڈل مہنگے ہوئے ہیں۔آلٹو (وی ایکس آر) 35 ہزار روپے مہنگی ہوئی۔ سوزوکی کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کے مطابق اب آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 13لاکھ 98ہزار سے 35 ہزار روپے بڑھا کر 14 لاکھ 33 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔آلٹو (اے جی ایس) 35ہزار روپے مہنگی ہوئی۔سوزوکی پاکستان نے اپنی گاڑی آلٹو اے جی ایس کی قیمت 15 لاکھ98 ہزار سے 35 ہزار روپے بڑھا کر 16 لاکھ33 ہزار کی کر دی ہے۔ویگن آر (وی ایکس آر) 42ہزار روپے مہنگیہوئی۔ سوزوکی نے اپنی مقبول گاڑی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت بھی 15لاکھ 98ہزار سے 42 ہزار روپے بڑھا کر 16لاکھ 40 ہزار کی کر دی ہے۔ویگن آر (وی ایکس ایل) 35ہزار روپے مہنگی ہوئی۔ ویگن آر کو دوسرا ماڈل وی ایکس ایل کی خصوصیات کا حامل بھی 35 ہزار روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کی قیمت اب 16 لاکھ 95 ہزار سے بڑھ کر 17 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی ہے۔سوئفٹ (ایم ٹی) 35 ہزار روپے مہنگی ہوئی۔ سوزوکی نے اپنی 1300 سی سی گاڑی سوئفٹ ایم ٹی کو بھی 35 ہزار روپے مہنگا کر دیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 19 لاکھ 95 ہزار سے بڑھ کر 20 لاکھ 30 ہزار ہو گئی ہے۔سوئفٹ (اے ٹی) 35 ہزار روپے مہنگی ہوئی۔ سوئفٹ کا ہی دوسرا (اے ٹی) ماڈل بھی 35 ہزار روپے مہنگا ہونے کے بعد اب 21 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 21 لاکھ 75 ہزار کا ہو گیا ہے۔