in

گرج چمک کیساتھ بارش ۔۔۔!!! محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان روزہ داروں کو بڑی خوشخبری سنادی

گرج چمک کیساتھ بارش ۔۔۔!!! محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان روزہ داروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔۔۔۔اسلام آباد(نیو زڈیسک)آج

روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اورخشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان ،بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ تاہم خضدار 07،لیہ 03 اورزیریں دیرمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد،بہاولپور، ڈی جی خان44،تربت،دادو ،روہڑی، مٹھی ،رحیم یارخان ،جوہر آباد اورڈی آئی خان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم پشاور، کوہاٹ، بنوں،وزیر ستان اورکرم میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کو سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک ۔تاہم شام/رات کوملتان، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپوراور خطہ پوٹھوہار میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امام مسجد کی شادی کا واقعہ

نئی پالیسی آگئی، اب شناختی کارڈ کس طرح بنیں گے؟ آپ بھی جان لیں