اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشن گوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق 21جنوری سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ جمعرات کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا اور جمعے کے روز ملک کے بیشتر
بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا ۔ جس کے باعث اسی دوران کشمیر ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، گجرات، سیالکوٹ ، نارووال ، گجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ اور قصور میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران کشمیر، راولپنڈی، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع جمعہ اور ہفتہ کو گلگت بلتستان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔ اس دوران میانوالی، خوشاب، جھنگ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، ٹی ٹی سنگھ ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔ نوٹ: ہفتہ اور جمعہ کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جس کے باعث عوام سے احتیات برتنے کی درخواست کی گئی ہے۔