in

گریڈ 1سے 19تک ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،یکم مارچ سےتنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

گریڈ 1سے 19تک ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،یکم مارچ سےتنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ، وفاقی حکومت کا گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کی

تنخواہوں میں یکم مارچ سے اضافہ کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی کی وجہ سے متاثر ہونے والے

سرکاری ملازمین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد

اضافے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے تحت 1 سے 19 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق سرکاری ملازمین کے 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس میں اضافے کی سفارش کردی گئی ہے، ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا، ٹائم اسکیل پروموشن کی

سمری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔وزرت خزانہ کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ صوبائی حکومتوں کو بھی ملازمین کو اپنے فنڈز سے الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے بعد موقع پر بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جبکہ رواں مالی سال کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عامر لیاقت نے تیسری شادی کرلی،لڑکی کی عمر کے بارے میں جان کر آپ حیران ہو جائیں گے،تصاویر جاری کر دی گئی

عامر لیاقت نے تیسری شادی کر لی،دلہن کون ہے؟پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر