in

گزشتہ ایک برس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے مالی اثاثوں میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ الیکشن کمیشن سے تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی گوشوارے جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے اثاثوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کی گئیں ہیں،

جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 8 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کا اندرون اور بیرون ملک کوئی کاروبار اور اپنی کوئی ذاتی گاڑی نہیں تاہم ان کے 4 غیر ملکی اکاؤنٹس میں 3 لاکھ 31 ہزار 230 امریکی ڈالرز اور 518 پاونڈز موجود ہیں۔ مالی گوشواروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پاس 1 کروڑ 99 لاکھ سے زائد کیش بھی موجود ہے، ان کے پاس 4 بکریاں ہیں جن کی مالیت 2 لاکھ روپے ہے، انہوں نے فیروزوالہ میں 80 کنال زمین کے عوض 7 کروڑ سے زائد کا ایڈوانس بھی لے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں مالی سال 19-2018 کے لئے جمع کرائے گئے مالی گوشواروں کے مطابق وہ 10 کروڑ 80 لاکھ روپے کے مالک تھے جب کہ 20-2019 میں ان کے اثاثے گھٹ کر 8 کروڑ رہ گئی ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان صاحب کشمیر کے ساتھ ہمیں بھی آزادی دلواؤ۔۔۔

پاکستانی روپے کے سامنے ڈالر سنبھل نہ سکا امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی