in

گلگت میں مارخور کے شکارکا اجازت نامہ کتنے کروڑ روپے میں فروخت ہوا ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ 21-2020کے لیے مارخور ، آئی بیکس (پہاڑی بکرا) اور بلیو شیپ (نیلی بھیڑ)کے شکارکے اجازت نامےکے حصول کےلیے بولی لگائی گئی۔گلگت میں منعقدہ نیلامی کی ایک خصوصی تقریب میں ملکی و غیر ملکی شکاریوں کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں نے

حصہ لیا اور مختلف اقسام کے جنگلی جانوروں کے پرمٹس (اجازت ناموں) کے حصول کے لیے بولی لگائی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق شکار کے لیے جاری پرمٹس میں بالترتیب مارخور، آئی بیکس اور بلیو شیپ شامل ہیں ۔ استور مارخور کے شکار کے لیے کل 4عدد پرمٹس رکھےگئے تھے جن میں سب سے بڑی 62 ہزار امریکی ڈالرز (99 لاکھ 63 ہزار 400 روپے) کی بولی کا پرمٹ سفاری نامی کمپنی نے حاصل کیا جب کہ تین پرمٹس فی شکار ساڑھے 61 ہزار امریکی ڈالرز کے حساب سے ہمالین نیچر ٹورز نامی کمپنی کو فروخت کیےگئے۔ بلیو شیپ کے لیے کل 18 لائسنس رکھے گئے تھے جن میں سے 8 ملکی اور 12غیر ملکی شکاریوں کے لیے رکھے گئے تھے۔ ہمالین نیچر ٹور نامی کمپنی نے مزکورہ جانور کے لیے فی پرمٹ 6 ہزار 700 امریکی ڈالرز میں حاصل کیا جب کہ مقامی شکاریوں کے لیے 47 ہزار 500 روپے میں ایک پرمٹ فروخت ہوا ۔ آئی بیکس کے لیے کل 150 پرمٹس رکھے گئے تھے ، زوم ہنٹنگ نامی کمپنی نے قراقرم ولیج آرگنائزیشن میں شکار کے لیے 3600 امریکی ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا جب کہ ملکی شکاریوں کے لیے 10لاکھ15ہزار روپے اور مقامی طور پر ایک لاکھ 91 ہزار روپے میں فروخت ہو کر نیلامی کی سالانہ تقریب اختتام پزیر ہوئی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت سعودی عرب سے اچانک سخت ناراض ، وجہ کیا بنی ؟

بانجھ پن کامعالج 40سے زائد بچوں کا باپ نکلا